گندگی بھارت میں نہیں بھارتیوں کے ذہن میں ہے ، پرناب مکھر جی

ہمیں اختلاف رائے والی سوچ کو ترک کرنا ہوگا کیونکہ ایسے خیالات ہمیں ہم او ر ان میں تقسیم کر رہی ہے، گاندھی کے نظریے کے مطابق یہاں ہر شخص برابر ہے،بھارتی صدر کا مہاتما گاندھی صبرماتی آشرم میں عدم برداشت پر خطاب

منگل 1 دسمبر 2015 17:22

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء ) بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے کہا ہے کہ گندگی ہمارے ملک میں نہیں ہمارے ذہنوں میں ہے، ہمیں اختلاف رائے والی سوچ کو ترک کرنا ہوگا کیونکہ ایسے خیالات ہمیں ہم او ر ان میں تقسیم کر رہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں مہاتما گاندھی صبرماتی آشرم میں عدم برداشت پر خطاب کرتے ہوئے پرناب مکھر جی کا کہنا تھاکہ گندگی ہمارے ملک میں نہیں ہمارے ذہنوں میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں اختلاف رائے والی سوچ کو ترک کرنا ہوگا کیونکہ ایسے خیالات ہمیں ہم او ر ان میں تقسیم کر رہی ہے۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی صاف بھارت مہم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ کلین انڈیا مہم اچھی ہے تاہم تمام معاملات میں گاندھی جی کے نظریے کے مطابق ہمارے ذہنوں کو صاف کرنے کی زیادہ ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ گاندھی کے نظریے کے مطابق یہاں ہر شخص برابر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ کی بنیادوں پر اپنے اردگرد ،تشدد، عدم رواداریاور عدم اعتماد کو دیکھتے ہیں ہمیں ایسے میں مذاکرات ،برداشت اور عدم تشدد کی طاقت کو نہیں بھولنا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :