ڈیرہ اسماعیل خان،سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی،3 دہشتگردگرفتار،5 کلوبارود6 فٹ پرائماکارڈ3 ڈیٹونیٹربرآمد

منگل 1 دسمبر 2015 17:26

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) کوٹلی امام حسین کے قریب بختاورآبادمیں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرکے تین دہشتگردوں کوگرفتارکرکے دہشتگردی کی واردات ناکام بناتے ہوئے پانچ کلوبارود‘چھ فٹ پرایماکارڈاورتین عددالیکٹرک ڈیٹونیٹربرآمدکرلئے‘پولیس نے تینوں دہشتگردوں کیخلاف دھماکہ خیزموادرکھنے اوردہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو تھانہ کینٹ کی حدودمیں کوٹلی امام حسین کے قریب بختاورآبادمیں کارروائی کرکے تین دہشتگردوں شہبازولدنورعالم مہمند سکنہ مہمندایجنسی‘سراج ولی ولدپے گل مہمنداورشاہ زمان ولدخان زمان سکنائے چارسدہ حال پشاورکوگرفتارکرلیا۔سی ٹی ڈی پولیس نے ملزمان سے پانچ کلوبارود‘چھ فٹ پرائماکارڈاورتین عددالیکٹرک ڈیٹونیٹرجودہشتگردوں نے اراضی میں رکھے ہوئے تھے سی ٹی ڈی پولیس نے برآمدکرلئے۔سی ٹی ڈی پولیس نے ملزمان کیخلاف 5ESA/7ATAکے تحت دہشتگردوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتاردہشتگردوں کوتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :