ڈیرہ اسماعیل خان، ٹریفک حادثے میں 14 سالہ لڑکاجاں بحق ، ایک زخمی ہوگیا

منگل 1 دسمبر 2015 17:28

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) تھانہ گومل یونیورسٹی کے سامنے ٹرک اورڈاٹسن کے تصادم میں ٹرک پرسوارچودہ سالہ لڑکاجاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو تھانہ گومل یونیورسٹی کے سامنے تیزرفتارٹرک کاٹائی راڈٹوٹنے سے ٹائرسامنے جانیوالی ڈاٹسن کے مسافروں کوجالگاجس سے چودہ سالہ شفیق ولدشریف سکنہ کلاچی والاشدیدزخمی ہوگیاجسکوسول ہسپتال لایاگیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیااسی طرح ڈاٹسن میں سوارایک اورمسافربھی زخمی ہواجسکوسول ہسپتال داخل کرادیاگیا۔گومل یونیورسٹی پولیس نے اس واقعہ کامقدمہ نامعلوم ٹرک ڈرائیورکیخلاف درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :