ڈیرہ اسماعیل خان میں3 سالوں سے سوئی گیس کے ترقیاتی کام پرایک انچ پائپ لائن بھی نہیں بچھائی گئی،رہنماء انجمن تاجران سہیل اعظمی

منگل 1 دسمبر 2015 17:28

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) انجمن تاجران ڈیرہ کے رہنماء سہیل اعظمی نے کہا ہے کہ سوئی گیس کے سترکروڑکی بازگشت ڈیرہ کی عوام گزشتہ ایک سال سے سن رہی ہے،واپڈاکے بھتہ خورافسران اورعملہ کوڈیرہ پرکس نے مسلط کیاآج انکے ذمہ دارلوگ خودصدائے احتجاج بلندکررہے ہیں،حمانی خیل کے ذخائرکودیگرضلعے کے حوالے کرنے کے بعدآوازاٹھاناکیامعنی رکھتاہے۔

منگل کو اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے انتہائی افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ تین سالوں سے سوئی گیس کے ترقیاتی کام پرایک انچ پائپ لائن بھی نہیں بچھائی گئی۔ڈیرہ کے ملتان روڈ‘بنوں روڈ‘درابن روڈ‘ٹانک روڈودیگرمضافاتی علاقوں کے لاکھوں کی تعدادمیں شہری ڈیرہ میں گیس آجانے کے باوجوداس سستی اوربہترسہولت سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن ہمیں گزشتہ تین سالوں سے بجٹ آگیا‘پیسے آگئے یہ ہوگیاوہ ہوگیاکرکے بیوقوف بنایاجارہاہے۔اسکے علاوہ واپڈامیں جوبھتہ خوری کے باعث لاسزہورہے ہیں جسکی وجہ سے ڈیرہ کی عوام کوسولہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اوورریڈنگ اورناجائزجرمانوں کاسامناہے اسکی ذمہ دارآج خودہی بھتہ خوروں کوکنٹرول کرنیکامطالبہ کررہے ہیں۔رحمانی خیل کے ذخائرکے سلسلے میں مرکزی تاجران نے احتجاج کیا آل پارٹیزکانفرنس بلائی۔

کیمپ لگایالیکن کوئی ایم این اے یاایم پی اے ہماری مددکونہ آیا۔اب جبکہ ان اربوں روپے کے ذخائرجنکی ممکنہ دریافت قریب ہے کوضلع لکی مروت کے حوالے کردیاگیا۔اب اسکے لئے آوازبلندکرناکیامعنی رکھتاہے۔ڈیرہ سے نیشنل بنک کاریجنل آفس ختم کردیاگیا۔پی آئی اے کی فلائٹس بندکردی گئیں لیکن ہمارے عوامی نمائندوں کوسانپ سونگھارہا۔اقتصادی راہداری کے نام پرگزشتہ دوسالوں سے سیاست چمکائی جارہی ہے لیکن مغربی روٹ پرتاحال ایک اینٹ بھی نہیں رکھی گئی۔

سہیل اعظمی نے افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ہمارے عوامی نمائندے مفادپرستی اوراپنی مطلب کی سیاست کرتے ہیں جب پانی سرسے گزرجاتاہے تب وہ خواب خرگوش سے جاگتے ہیں انہوں نے پھربھی اس امرپرخوشی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ دیرآیددرست آیداب بھی اگرکوئی ڈیرہ کے مفادات اوراجتماعی مسائل کیلئے آوازحق بلندکرتاہے تومرکزی تاجران ڈیرہ بچاؤتحریک اسکابھرپورساتھ دیگی۔اگروہ مخلصانہ طورپراس سلسلے میں کام کرینگے۔

متعلقہ عنوان :