ہنگو، پولیس کا چھاپہ،کرک پولیس کو مطلوب خطرناک اشتہاری اسلحہ سمیت گرفتار

منگل 1 دسمبر 2015 17:30

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) تحصیل ٹل میں پولیس کا چھاپہ،کرک پولیس کو مطلوب خطرناک اشتہاری اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو اس حوالے سے تھانہ ٹل کے ایس ایچ او رحیم اﷲ نے بتایا کہ گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر ٹل پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ ایک گھر پر چھاپہ لگایا چھاپے کے دوران کرک پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری عید مرجان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس نے اشتہاری کو تھانہ ٹل منتقل کر دیا ہے جہاں پر ان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :