قطرینہ کیف کے ماضی سے رشی کپور پریشانی کا شکار

منگل 1 دسمبر 2015 17:37

قطرینہ کیف کے ماضی سے رشی کپور پریشانی کا شکار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء)معروف بولی ووڈ اداکارہ قطرینہ کیف اور رنبیر کپور کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ دونوں جلد ازدواجی رشتے میں منسلک ہونے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔تاہم رنبیر کپور کے والد سینئر اداکار رشی کپور ہونے والی بہو اداکارہ قطرینہ کیف اور انکے سابق بوائے فرینڈ سلمان کی وجہ سے آجکل خاصی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سماجی روابط کی سائٹس پر سلمان خان کے پرستار وں کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ رنبیر کپور نے قطرینہ کیف اور سپر سٹار کو الگ کیا ہے۔اداکار رنبیر کپور کی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”تماشا“ کے متعلق سلمان خان کے پرستاروں کی طرف سے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایسی صورتحال میں رشی کپور کا کہناہے کہ قطرینہ کیف کی وجہ سے یہ لوگ میرے بیٹے کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے ہیں۔واضح رہے سلمان خان کے مداح اس سے قبل شاہ رخ خان کو بھی سماجی روابط کی سائٹس پر برا بھلا کہہ چکے ہیں