تنزلی کا دور ختم، اب ملک بہتری کی طرف جائیگا،صدر ممنون
دنیا عالمگیریت کی طرف گامزن ہے اس پس منظر میں سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی کی اہمیت بڑھ گئی،کانووکیشن سے خطاب
منگل 1 دسمبر 2015 18:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک میں ترقی اور خوش حالی کی نئی صبح جلد طلوع ہو گی اور وطن عزیز پرامن، طاقت ور اور ترقی یافتہ ملک کی حیثیت سے ابھرے گا جس کے عوام کے معیار زندگی پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ صدر مملکت نے یہ بات کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے 28ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے ملک میں خرابیاں ختم ہوں گی کیونکہ اب ملک میں تنزلی کا دور ختم ہو چکا اور اب ملک انشاء اللہ بہتری کی طرف جائے گااور اقوام عالم میں انتہائی بلند مقام حاصل کرے گا۔ انہوں نے طلبہ و طالبات کو ہدایت کی کہ وہ اپنی دینی اور اعلیٰ اقدار کے مطابق اعلیٰ ترین تعلیم حاصل کریں اور اپنی پاکستانی شناخت پر کبھی آنچ نہ آنے دیں کیونکہ یہی ترقی اور سربلندی کا راز ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.