ترکی‘ سکول میں آتشزدگی‘ 6 بچے جھلس کر ہلاک‘ متعدد زخمی

منگل 1 دسمبر 2015 18:14

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) ترکی میں قرآنی تعلیمات دینے والے ایک سکول میں آتشزدگی کے نتیجے میں 6 بچے ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ دیابا کر کے قصبہ کیولت میں واقع سکول کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 6 بچے جھلس کر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ آگ لگنے کی وجوہات بارے علم نہیں ہو سکا تاہم حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آگ بجلی کے ہیٹر کی وجہ سے لگی ہے

ترکی‘ سکول میں آتشزدگی‘ 6 بچے جھلس کر ہلاک‘ متعدد زخمی

متعلقہ عنوان :