گورنر سردار مہتاب احمد نے محسود علاقے کیلئے ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامعہ پہنا کر لاکھوں قبائل کے دل جیت لئے ہیں،محسود قبائل

ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے جنوبی وزیرستا ن میں سبز انقلاب آئے گا ،مقررین کا جرگہ سے خطاب ،میڈیا سے بات چیت

منگل 1 دسمبر 2015 18:18

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء ) فاٹا کے سینیٹر مولانا محمد صالح شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ خیبرپختون خواہ کے گورنر سردار مہتاب احمد خان عباسی نے جنوبی وزیرستان کے علاقہ محسود کے لئے اعلان کردہ ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامعہ پہنا کر لاکھوں قبائل کے دل جیت لئے ہیں۔ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے جنوبی وزیرستا ن میں سبز انقلاب آئے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز محسود قبائل کے جرگہ سے خطاب اور بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہناتھا کہ گورنر سردار مہتاب احمد خان عباسی نے جنوبی وزیرستان کے علاقہ محسود کے لئے کونڈے سمال ڈیم ،سپین کائی رغزائی ڈیم ،کانی گرم ٹو کوٹکئی روڈ اور جنڈولہ ٹووانا روڈ کے علاوہ دیگر کئی ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کرنے کے بعد ا ن کو عملی جامعہ پہناکر لاکھوں قبائل کے دل جیت لئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہناتھا کہ دو اہم شاہراہوں کی تعمیر سے علاقے ایک دوسرے کے قریب تر لائے جائیں گے۔ جبکہ سمال ڈیموں کی تعمیر سے علاقے میں سبز انقلاب ائے گا ۔ان کاکہناتھا کہ گورنر نے جنوبی وزیرستان کے محسود قبائل کے لئے 400لیویز فورس کے اہلکاروں کی اسامیوں کا اعلان ایک طرف بے روزگار نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی تو دوسری جانب سے علاقے میں یہ فورس امن کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :