میر چاکر خان یونیورسٹی سبی کی حتمی منظوری ،درس وتدریس کے عمل میں غیر ضروری التواء پر گہری تشویش ہے،سردار یار محمد رند
منگل 1 دسمبر 2015 18:42
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے چیف آرگنائزر سردار یار محمد رند نے میر چاکر خان یونیورسٹی سبی کی حتمی منظوری اور درس وتدریس کے عمل میں غیر ضروری التواء پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی پسماندگی اور ایجوکیشنل ایمرجنسی کے دعویدار حکمرانوں کی اس تاخیر ی المیہ پر خاموشی معنی خیز ہے ،میر چاکر خان یونیورسٹی سبی کے ساتھ اعلان کردہ پشتون بیلٹ کی دو یونیورسٹیز سے طلبہ کا پہلا بیج فارغ التحصیل ہونے کو ہے جبکہ میر چاکر خان یونیورسٹی سبی میں درس وتدریسی عمل کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے جس سے نصیرآبادوسبی بیلٹ کے علم دوست واہل دانش افراد میں تشویش پائی جاتی ہے ،مقامی ہوٹل میں میڈیا کے نمائندوں گفتگو کرتے ہوئے سردار یارمحمد رند نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے تعلیمی ایمرجنسی کے خوشنماء دعوؤں کے پس پردہ حقائق نہایت تلخ ہیں تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ محض باتوں یا اخباری بیانات سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ممکن ہے سبی میں میر چاکرخان یونیورسٹی کا اعلان ابتک صرف اعلان اور دعوے کی حدتک ہی ہے،حقیقی ترقی علمی روشنی سے ہی ممکن ہے لیکن سبی ونصیرآباد ڈویژن میں پوسٹ گریجویشن سطح کی تعلیم کے لیے حکومتی سطح پرکوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے،اور میر چاکر خان یونیورسٹی کی فائل کو گورنرسیکرٹریٹ اور وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے درمیان شٹل کاک بنادیا گیا ہے سبی ونصیرآباد بیلٹ کے اس اہم تعلیمی منصوبے سے چشم پوشی پر آئندہ کی نسلیں موجودہ حکمرانوں کو ایسے کسی اچھے الفاظ سے یاد نہیں کریں گے جسکا اظہار سرکاری مکالموں میں بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے۔
(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.