آٹھ مقام ، بالائی نیلم کیل میں آتشزدگی،12دکانیں ایک مکان جل کر خاکستر

منگل 1 دسمبر 2015 18:42

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) بالائی نیلم کیل میں آتشزدگی12دکانیں ایک مکان جل کر خاکستر۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بالائی نیلم تجارتی مرکز میں منگل کی صبح اچانک آگ بھڑکنے کی وجہ سے 12 دکانیں ایک مکان جل کر خاکستر ہو گیا ہے جس سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے مقامی انتظامیہ ریسکیو فراہم کرنے میں ناکام رہی پاک فوج نے فوری طور پر آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئی ہے ورنہ بازار کی دوسودکانیں مارکیٹ کو خوفناک آتشزدگی نے گھیر لیا تھا فوجی جوانوں نے برق رفتاری سے آتشزدگی پر قابو پایا ہے ڈپٹی کمشنر عبدالحمید خان کیانی نے بتایا کہ سانحہ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہیں تحقیقات کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں متاثرین کو معاوضہ جات کی ادائیگی کے لئے بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :