پاکپتن ، چوری کی تین وارداتوں میں لاکھوں روپے کا سامان چرا لیا گیا

منگل 1 دسمبر 2015 18:42

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) چوری کی تین وارداتوں میں لاکھوں روپے کا سامان چرا لیا گیا پہلی واردات میں چار چوروں نے چک 30-EBکے احمد علی کے ڈیرے سے14200 روپے مالیت نو بوری دھان چرا کر لے گئے۔

(جاری ہے)

دوسری واردات میں دو چوروں نے ملکہ ہانس قصبہ کے اعبد واہاب کے گھر سے 5000 روپے مالیت بائیسکل چرا کر لے گئے۔تیسری واردات میں تین چوروں نے چک محمدد پور کے محمداکرم کے گھرسے ر 80000وپے مالیت گدھا ریڑھی چرا کر لے گئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔