مسلمانوں کے خلاف نسل پرستی نامنظورہے، سعودی عرب

مسلمان پناہ گزین اپنے ملک کی ظالم حکومتوں اور دہشت گرد تنظیموں سے تنگ آکر دوسرے ملکوں کوہجرت پرمجبور ہیں،شاہ عبدالعزیز

منگل 1 دسمبر 2015 18:45

الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) سعودی عرب کی حکومت نے مغرب میں پناہ گزینوں اور مسلمانوں کے خلاف پیدا ہونے والی حالیہ نفرت اور اس کے نتیجے میں دشمنی اور نسل پرستی کے مظاہر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے،ریاض حکومت نے مغرب میں مسلمانوں اور مسلمان ملکوں سے آنے والے پناہ گزینوں کے حوالے سے ذرائع ابلاغ اور سیاسی سطح پر اختیار کیے گئے نسل پرستانہ مظاہر کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری، انسانی حقوق کی عالمی تنظمیں اور عالمی ذرائع ابلاغ مسلمانوں کے خلاف نفرت، دشمنی اور نسل پرستی کے واقعات کی روک تھام کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلمان پناہ گزین اپنے ملک کی ظالم حکومتوں اور دہشت گرد تنظیموں سے تنگ آکر دوسرے ملکوں کو بجرت پرمجبور ہیں۔

انسانی جذبے کے تحت ان کی مدد کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ انہیں مسلمان سمجھ کرانتقامی کارروائیوں اور نسل پرستی کی بھینٹ چڑھانا کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔ ریاض میں شاہ سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاسد کے دوران بھی مغربی ملکوں میں مسلمانوں کے خلاف جاری منافرت پرمبنی پالیسی پربحث کی گئی۔بعد ازاں کابینہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مصر کے شہر العریش، لیبیا کے الخمیس اور تیونس کے ریپبلیکن گارڈز کی بس پر دہشت گردوں کے حملے کی بھی مذمت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :