ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرۃ العین میمن نے 5دسمبر تک بلدیہ کورنگی میں میونسپل ایمرجنسی کا نفاذ کردیا ،افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ

منگل 1 دسمبر 2015 19:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرۃ العین میمن نے بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے پولنگ اسٹیشن کے اطراف بلدیاتی انتظامات کی بہتری اور علاقائی سطح پر عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے بلدیہ کورنگی میں 5دسمبر تک میونسپل ایمرجنسی کا نفاذ کرکے تمام محکموں کے افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ پولنگ اسٹیشنوں کے اطراف صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ پولنگ اسٹیشن کے اطراف تجاوزات اور رکاوٹوں کا ہنگامی بنیادوں پر خاتمہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کا تفصیلی دورہ کرکے پولنگ اسٹیشن کے اطراف بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کے معائنے کے ساتھ عظیم پورہ اور شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں بلدیہ کورنگی کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اس موقع پر سپرٹنڈننگ انجینئر بلدیہ کورنگی اور دیگر افسران بھی موجود تھے ،جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے بلدیہ کورنگی کے تینوں زون شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر ووٹروں اور علاقہ عوام کو مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے اقدامات تیز کئے جائیں ہنگامی بنیادوں پر تمام پولنگ اسٹیشنوں کے اطراف اور آمد و رفت کے راستوں پر صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری سمیت دیگر بلدیاتی انتظامات کو فوری مکمل کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :