امریکا،مذہب پوچھ کرمسافرنے مسلمان ٹیکسی ڈرائیورکوگولی ماردی

ڈرائیور معجزانہ طورپر محفوظ،ٹیکسی کی پچھلی کھڑکی کے شیشے ٹوٹ گئے،امریکن مسلم ریلیشنزکا تحقیقات کا مطالبہ

منگل 1 دسمبر 2015 19:42

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء)امریکا کی ریاست نیویارک میں مذہب کاپوچھ کرمسافرنے مسلم ٹیکسی ڈرائیورکوگولی مار کر زخمی کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 38 برس کے زخمی ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ اس نے رات ایک بجے کلب سے مسافرکوٹیکسی میں بٹھایاتھا،مسافر نے پہلے سوال کیا کہ آیا وہ پاکستانی ہے اوریہ جان کرکہ اسکاتعلق مراکش سے ہے،داعش سے متعلق باتیں شروع کردیں۔

(جاری ہے)

ڈرائیورکاکہناتھاکہ مسافر ہیزل ووڈمیں اپنیگھراتراتواچانک بندوق نکال کرٹیکسی پرگولیاں چلادیں، جس پر اسنے بھاگ کرجان بچائی مگر ٹیکسی کی پچھلی کھڑکی کے شیشے ٹوٹ گئے اوراسکی کندھے میں گولی پیوست ہوگئی۔کاونسل ان امریکن مسلم ریلیشنزنے واقعہ کومذہبی منافرت قراردیتے ہوئے تحقیقات کامطالبہ کیاہے۔