امریکی خفیہ ادارے نے اپنے شہریوں کی فون کالزکی جاسوسی ختم کردی

حکومت کو ڈیٹا درکار ہوا تو وہ متعلقہ فون کمپنی کو درخواست دیکر حاصل کرسکے گی،سنوڈن

منگل 1 دسمبر 2015 19:42

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء)امریکی خفیہ ادارے این ایس اے کی جانب سے شہریوں کے ٹیلی فون کالز کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کا عمل ختم کردیا گیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی شہریوں کے ٹیلی فون ڈیٹا پر نظر رکھا کرتی تھی تاہم این ایس اے کے سابق اہلکار ایڈروڈ اسنوڈن کے انکشافات کے بعد رواں سال کے آغاز پر یو ایس اے فریڈم ایکٹ منظور کیا گیا تھاجس کے بعد اس متنازع پروگرام کو ختم کرنے اور این ایس اے کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق این ایس اے نے اب یہ پروگرام بند کردیا ہے ۔یو ایس اے فریڈم ایکٹ کے تحت اگر حکومت کو ٹیلی فون میٹا ڈیٹا ریکارڈ درکار ہوگا تو اْسے متعلقہ ٹیلی فون ادارے سے رابطہ کرکے اپنے ڈیٹا کی خود ہی چھان بین کرنے کی درخواست دی جائے گی ۔