عمران خان نے جھاڑو لگاکر کلین اینڈ گرین پشاور مہم کا افتتاح کردیا
کہیں 2018ء سے پہلے ہی نوازحکومت نہ چلی جائے، ایک سال میں خیبر پختونخوا کو ایسا بنادینگے کہ آئندہ انتخابات میں ہمیں مہم چلانے کی ضرورت نہیں پڑیگی ،چیئرمین تحریک انصاف
منگل 1 دسمبر 2015 19:46
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جھاڑو لگاکر کلین اینڈ گرین پشاور مہم کا افتتاح کردیا۔نشتر ہال پشاور میں صفائی مہم کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ آج ہم وہ کام کرنے جا رہے ہیں جو ہمیں بہت پہلے کرنا چاہیئے تھا ۔
صفائی ہمارے ایمان کا اہم حصہ ہے۔انکاکہنا تھا کہ حکومت، سیاستدان اور بیوروکریٹ تبدیلی کے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں۔نواز شریف غلطیوں پر غلطیاں کررہے ہیں۔کہیں دو ہزار اٹھارہ سے پہلے ہی انکی حکومت نہ چلی جائے۔ صفائی ہمارے ایمان کا اہم حصہ ہے ۔پشاور پھولوں کا شہر ہے اس کا پانی اس قدر صاف ہوتا تھا کہ لوگ اسے بوتلوں میں بھر کر لے جاتے تھے مگر آج اس شہر کے لوگ گندہ پانی پینے سے بیمار ہو رہے ہیں میرا ایمان ہے کہ ایک سال میں ہم خیبر پختونخوا کو ایسا بنادیں گے کہ ہم کو آئندہ انتخابات میں مہم چلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.