Live Updates

قرضوں کے حصول کیلئے چالیس ارب روپے ٹیکس ہوشربا مہنگائی کا سبب بنیں گے ‘ رہنما تحریک انصاف زاہد توصیف

منگل 1 دسمبر 2015 20:16

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم وتحریک انصاف کے رہنما رانا زاہد توصیف نے کہاہے کہ قرضوں کے حصول کیلئے چالیس ارب روپے ٹیکس ہوشربا مہنگائی کا سبب بنیں گے ‘ حکمرانوں نے بیرونی قرضے لے کر ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ۔ منگل کواپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکز اور صوبہ پنجاب میں حکومت ہے مگر نواز شریف کے دعوے زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں ہیں اور کارگردگی کے لحاظ سے ان کی حکومت صفر ہے ،(ن) لیگ عوام میں اپنی مقبولیت کھو چکی ہے جبکہ تحریک انصاف کی مقبو لیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خیبر پختونخواکی حکومت نے بلدیاتی نظام کو مضبو ط کرنے میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے اور اختیارات کو عملی طور نچلی سطح پر منتقل کیا ہے جبکہ پنجا ب میں سارے اختیارات وزیراعلیٰ نے اپنے پاس رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ تبد یلی جھو ٹے وعدو ں ، دعوؤ ں ، فو ٹو سیشن اور فیتے کاٹنے سے نہیں آتی بلکہ عملی اقدامات کرنے سے آتی ہے ،پنجا ب میں پولیس کو سیا سی اور ذاتی مقاصد کیلئے استعما ل کیا جا تا ہے جبکہ خیبر پختونواہ کی پولیس غیر سیا سی اور با اختیار ہے اور عوام کے جان وما ل کے تحفظ میں تما م صوبو ں سے نمایا ں ہے۔

انہو ں نے کہا کہ الیکشن کمیشن وزیر اعظم کو لودھراں میں کسان پیکج کیلئے چیک تقسیم کرنے کی اجازت دیتاہے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن کو انتخابی مہم کے سلسلے میں عوامی جلسو ں کی اجازت نہیں دیتا جس سے ظاہر ہو تاہے کہ الیکشن کمیشن جانبداری کا مظاہر ہ کر رہا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات