پٹر ولیم مصنوعا ت ملکی محصولات کا سب سے بڑا ذریعہ بن گئیں،عالمی مارکیٹ میں مسلسل گرتی قیمتوں کے باوجود پاکستان میں پٹرول کی قیمت برقراررکھی گئیں

منگل 1 دسمبر 2015 20:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) پٹر ولیم مصنوعا ت ملکی محصولات کا سب سے بڑا ذریعہ بن گئیں‘عالمی مارکیٹ میں مسلسل گرتی قیمتوں کے باوجود پاکستان میں پٹرول کی قیمت برقراررکھی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ایک ماہ کے دوران خام تیل 15 فیصد سستا ہوا لیکن پاکستانی عوام کو پٹرول مہنگا ہی ملے گا کیونکہ حکومت کو تو اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے ٹیکس درکارہیں،عالمی مارکیٹ میں نومبر کے دوران خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 7 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان عالمی مارکیٹ سے عرب لائٹ خام تیل خریدتا ہے،، 30 اکتوبر کو مارکیٹ میں اس کی فی بیرل قیمت 45 ڈالر 70 سینٹ تھی جو 27 نومبر تک کم ہوتے ہوتے 38 ڈالر 70 سینٹ فی بیرل رہ گئی،، اگر ایک بیرل خام تیل کو لیٹر اور ڈالر کو روپے میں بدلا جائے تو عالمی مارکیٹ میں تیل جتنا سستا ہوا ہے اسی تناسب سے پاکستان میں پٹرول کو کم سے کم ساڑھے چار روپے فی لیٹر سستا ہونا چاہیے تھااس سے قبل بھی حکومت نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو نہیں پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :