(ق) لیگ اور تحر یک انصاف کا انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مشتر کہ مہم چلانے کااعلان
آئندہ عام انتخابات میں اتحاد کر نے یانہ کر نے کا فیصلہ پارٹی لیڈر شپ وقت آنے پر کر یگی ‘ اب پیپلزپارٹی کے لوگ بھی بلدیاتی انتخابات میں بدترین دھاندلی کی بات کر رہے ہیں ‘چوہدری محمدسرور
منگل 1 دسمبر 2015 20:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) تحر یک انصاف اور (ق) لیگ نے ملک میں انتخابی اصلاحات کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر پار لیمنٹ کے اندر اور باہر مشتر کہ مہم چلا نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں آئندہ عام انتخابات میں اتحاد کر نے یانہ کر نے کا فیصلہ وقت آنے پر کیا جائیگا ۔
منگل و تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزرچوہدری محمدسرور کی قیادت میں تحر یک انصاف کے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید ‘چیئر مین تحر یک انصاف کے ایڈ وئزر عبد العلیم خان نے (ق) لیگ کے صوبائی صدر چوہدری پر ویز الٰہی‘جنر ل سیکرٹری پنجاب چوہدری ظہیر الدین اور چوہدری مونس الٰہی سمیت دیگر سے ظہور الٰہی روڈ پر ملاقات کی جس میں بلدیاتی انتخابات ‘عوام کو در پیش مسائل ‘انتخابی اصلاحات سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور دونوں جماعتوں نے انتخابی اصلاحات کیلئے پار لیمنٹ کے اندر اور باہر مشتر کہ مہم چلانے اور اس میں اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو بھی شامل کر نے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ملاقا ت کے بعد مشتر کہ پر یس کا نفر نس کے دوران تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے تفصیل کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے اور ملاقاتیں کر نے سے سیاسی جماعتوں میں پیدا ہونیوالی غلط فہمیاں بھی دور ہوتیں ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.