کراچی میں ملٹری پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہر قدم اٹھایا جائیگا،دہشتگردوں کے اس طرح کے بزدلانہ حملے قومی عزم کو کمزور نہیں کرسکتے،حملے کا مقصد آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو کمزور کرنا ہے ،ہرطرح کی دہشتگردی کو پاک سرزمین سے ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کیلئے پرعز م ہیں‘آرمی چیف جنرل راحیل شریف
آرمی چیف کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ہر حد تک جانے کی ہدایت ،آئی ایس پی آر
منگل 1 دسمبر 2015 20:36
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں دہشتگرد حملے میں شہید فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے اس طرح کے بزدلانہ حملے قومی عزم کو کمزور نہیں کرسکتے ، ملٹری پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہر قدم اٹھایا جائیگا،اس حملے کا مقصد آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو کمزور کرنا ہے ،ہرطرح کی دہشتگردی کو پاک سرزمین سے ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کیلئے پرعز م ہیں۔
منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں دہشتگرد حملے میں ملٹری پولیس کے شہید فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔آرمی چیف نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ہر حد تک جانے کی ہدایت کی ۔(جاری ہے)
انھوں نے کہاکہ ملٹری پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہر قدم اٹھایا جائیگا۔
آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگرد آپریشن ضرب عضب میں پیشرفت کو روکنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،ہرطرح کی دہشتگردی کو پاک سرزمین سے ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کیلئے پرعز م ہیں۔آرمی چیف نے کہاکہ دہشتگردوں کے اس طرح کے بزدلانہ حملے قومی عزم کو کمزور نہیں کرسکتے ، ملٹری پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہر قدم اٹھایا جائیگا۔حملے میں ملوث ملزمان کو ہرحال میں کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے ہمارے قومی عزم کو یہ حملے متزلزل نہیں کرسکتے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.