چودھری شجاعت ‘مشاہد حسین سید اور حلیم عادل شیخ کا مخدوم ہاؤس ہالا میں جاکرمرحوم مخدوم امین فہیم کی وفات پر اظہار تعزیت
امین فہیم کی خاکی اور مفتی دونوں ہی عزت کرتے تھے ‘مشاہدحسین سید
منگل 1 دسمبر 2015 20:38
مٹیاری/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) مسلم لیگ کے صدروسابق وزیراعظم پاکستان چودھری شجاعت حسین ،سینیٹرمشاہد حسین سیداور مسلم لیگ سندھ کے صدرحلیم عادل شیخ نے مخدوم ہاؤس ہالا میں جاکر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، اس دوران مخدوم خاندان اور سروی جماعت کے سربراہ و گدی نشین مخدوم جمیل الزماں نے نہایت ہی خلوص اور گرمجوشی کے ساتھ مسلم لیگ کے رہنماؤں کاخیر مقدم کیا۔
اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میری مخدوم امین فہیم سے 30سالہ رفاقت رہی ہے ،میرا ان سے سیاسی اور ذاتی تعلق تھا، ملکی خدمات کے لیے ہمیشہ ملکر کام کیا،انہوں نے کہا کہ مخدوم امین فہیم کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ وہ ایک سچے اور محبت وطن پاکستانی تھے ،ان کی قومی سوچ کی وجہ سے تمام صوبوں کی عوام انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھتی تھی ،یہ ہی وجہ تھی کہ مخدوم امین فہیم کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی کیونکہ ان کی سیاست منافقت سے پاک تھی ،ان کی جمہوری خدمات کی وجہ سے انہیں بارہا بار وزارت عظمیٰ کی پیشکش ہوئی جو انہوں نے مسترد کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر امریکہ کی تنبیہ
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.