عمر اکمل 24 گھنٹے کے اندر تین مرتبہ آوٹ ہونے والے پہلے کرکٹر بن گئے

muhammad ali محمد علی منگل 1 دسمبر 2015 21:33

عمر اکمل 24 گھنٹے کے اندر تین مرتبہ آوٹ ہونے والے پہلے کرکٹر بن گئے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.1 دسمبر 2015 ء) عمر اکمل 24 گھنٹے کے اندر تین مرتبہ آوٹ ہونے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی عمر اکمل 24 گھنٹے کے اندر تین مرتبہ آوٹ ہونے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز عمر اکمل انگلینڈ کیخلاف ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میں اننگ کے دوران اور پھر سپر اوور میں آوٹ ہوئے۔ اس میچ کے بعد عمر اکمل ہنگامی طور پر بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے میچ میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش پہنچے تاہم وہاں بھی عمر اکمل صرف ایک رن بنا کر آوٹ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :