کراچی میں دہشت گردی کی کارروائی میں ملٹری پولیس کے دو اہلکار شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر

منگل 1 دسمبر 2015 21:50

راولپنڈی ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم دسمبر۔2015ء) کراچی میں منگل کی سہ پہر ایم اے جناح روڈ پر دہشت گردی کی کارروائی میں ملٹری پولیس کے دو اہلکار شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق جام شہادت نوش کرنے والے سپاہیوں میں لانس نائیک راشد اور حوالدار ارشد شامل ہیں جو ملٹری پولیس کی جیپ پر سوار تھے جب انہیں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔