ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست انتہائی مایوس کن،یونٹی اور فائٹنگ سپرٹ میں کمی ٹیم کی تباہی کا سبب ہے،کھلاڑیوں کی یہ کارکردگی معافی کے قابل نہیں،محسن خان

منگل 1 دسمبر 2015 21:56

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم دسمبر۔2015ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن خان نے کہا ہے کہ آئندہ برس شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست انتہائی مایوس کن ہے، یونٹی اور فائٹنگ سپرٹ میں کمی ٹیم کی حالیہ تباہی کا سبب ہے، کھلاڑیوں کی یہ کارکردگی معافی کے قابل نہیں۔ انگلینڈ نے گرین شرٹس کو ٹی ٹونٹی سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ شکست دی، یہ پاکستانی ٹیم کی انگلینڈ کے ہاتھوں متواتر چھٹی شکست ہے، اس سے قبل آخری تین ون ڈے میچز میں بھی پاکستان کو ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

منگل کو اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم دسمبر۔2015ء سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹی ٹونٹی کی مضبوط ٹیم ہے اور اسے انگلینڈ کو تینوں ڈیپارٹمنٹس میں آؤٹ کلاس کرنا چاہیے تھا لیکن اس کے بجائے اسے تینوں میچز میں متواتر شکستوں کا سامنا کرنا پڑا جو کہ انتہائی مایوس کن اور تکلیف دہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ کھلاڑی ملک کی بجائے اپنے لئے کھیل رہے ہیں، ناقص حکمت عملی اور تکنیکی غلطیاں ٹیم کی حالیہ ناکامیوں کی اصل وجہ ہے، ناقص ٹیم کمبی نیشن اور ذاتی پسند نا پسند ٹیم کیلئے مہنگی ثابت ہوئی ہے اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کی حالیہ کارکردگی لمحہ فکریہ ہے، اگر اس وقت بھی ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات نہ کئے گئے تو آئندہ سال ہمارے لئے ٹی ٹونٹی ورلڈ ٹائٹل جیتنا تو دور ایک میچ بھی جیتنا مشکل ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ وقار یونس کی زیر کوچنگ ٹیم کوئی بھی قابل قدر کامیابی حاصل نہیں کر سکی اسلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو چاہیے کہ وہ انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹائیں۔

متعلقہ عنوان :