بی پی ایل،رنگپوررائیڈرز نے چٹاگانگ وائے کنگز کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا،سومیا سرکار کی ناقابل شکست ففٹی
منگل 1 دسمبر 2015 21:56
چٹاگانگ ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم دسمبر۔2015ء) بنگلہ دیش پریمیئر کرکٹ لیگ میں رنگپور رائیڈرز نے چٹاگانگ وائی کنگز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر چوتھی کامیابی حاصل کر لی، فتح کے ساتھ ہی رائیڈرز نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔
(جاری ہے)
فاتح ٹیم نے 112 رنز کا ہدف 17 اوورز میں ایک وکٹ پر پورا کیا، سومیا سرکار نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
منگل کو کھیلے گئے لیگ کے 15 ویں میچ میں چٹاگانگ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں پر 111 رنز بنائے، کپتان تمیم اقبال 36 رنز بنا کر نمایاں رہے، شکیب الحسن اور یاسرعرفات نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں رنگپور رائیڈرز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 17 اوورز میں ایک وکٹ پر حاصل کیا، سومیا سرکار نے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شعیب اختر نے اپنی مالی کامیابی کا راز فاش کر دیا
-
محمد عامر نے پاکستان کرکٹ میں واپسی میں سہولت کاری کا کریڈٹ شاہین آفریدی کو دیدیا
-
علیم ڈار 25 سال ذمہ داریاں نبھانے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
-
شاہین آفریدی کو غلط طریقے سے کپتان کے عہدے سے ہٹایا گیا : رمیز راجہ
-
قومی ٹیم میں کم بیک ایسا لگ رہا ہے جیسے میرا ڈیبیو ہو: محمد عامر
-
پنڈی سٹیڈیم میں بارش، بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر سوال اٹھا دیا
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.