قومی اسمبلی موسمیاتی تغیراتی تبدیلی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں میرٹ پر امدادی سامان فراہم کرنے کی بھی ہدایت

منگل 1 دسمبر 2015 21:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) قومی اسمبلی کی موسمیاتی تغیراتی تبدیلی کی ذیلی کمیٹی نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے پاس وسائل کی کمی اور لوگوں میں موسمیاتی تبدیلی آگاہی نہ ہونے پر مستقل بنیادوں پر ہیلی کاپٹر اور فنڈز کی ادائیگی بروقت کرنے کی سفارش کردی جبکہ قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں سیاسی بنیادوں کی بجائے میرٹ پر امدادی سامان فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی ۔

این ڈی ایم اے نے کہا کہ ادارہ اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لا کر متاثرہ علاقوں میں بھرپور کام کروا رہی ہے کمیٹی کا اجلاس منگل کو کنوینر محمد معین وٹو کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منتقل ہوا جس میں اراکین کمیٹی کے علاوہ این ڈی ایم اے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں این ڈی ایم اے کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہونے والے حادثاتی آفات میں این ڈی ایم اے کے پاس محدود وسائل ہونے کے باعث پاک فوج ، اینٹی نارکوٹکس ، پاکستان ایئرفورس و دیگر اداروں سے امداد طلب کرتی ہے جس میں بالخصوص ہیلی کاپٹر سروس لی جاتی ہے اس کے علاوہ ملک کے دور دراز علاقوں میں موسمی تغیراتی تبدیلی کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے میں بھی این ڈی ایم اے کو کافی مسائل کا سامنا ہے جبکہ فنڈز کی کمی کا بھی سامنا رہتا ہے لیکن این ڈی ایم اے کے باوجود مسائل کے اپنا کام بخوبی سرانجام دیتا ہے ہر ممبر کمیٹی نعیمہ کشور نے کہا کہ این ڈی ایم اے ملک کے متاثرہ علاقوں میں سیاسی بنیادوں پر امدادی سامان تقسیم کرتی ہے جبکہ چترال کے متاثرہ علاقوں میں صرف تیس فیصد لوگوں کو کمبل تقسیم کئے گئے اس موقع پر ذیلی کمیٹی کے کنوینر محمد مبین وٹو نے کہا کہ کمیٹی سفارش کرے گی کہ این ڈی اے کو ہیلی کاپٹر کے ساتھ جدید تکنیکی آلات کی سہولیات بھی مہیا کی جائینگی

متعلقہ عنوان :