دھرنا دینے والے بلدیاتی الیکشن میں بنی گالہ سے بھی ہار گئے ،پرویز رشید

وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعظم مودی کی ملاقات کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے،گفتگو

منگل 1 دسمبر 2015 22:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ دھرنا دینے والے بلدیاتی الیکشن میں بنی گالہ سے بھی ہار گئے ، وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعظم مودی کی ملاقات کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں عوام نے مشتمل لیگ کو جتوایا کوشش کرینگے اسلام آباد کا میئر بھی پسندیدہ شخصیت ہو کراچی میں ملٹری پولیس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوجی جوان ملک کے تحفظ کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات کو سراہا گیا ہے پاکستان ہمیشہ ہمسائیہ ممالک سے اچھے تعلقات کی بات کرتا ہے اور ہمسائیوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے