لاہور،سرگنگا رام ہسپتال میں 10وینٹی لیٹر خراب، مریضوں کی زندگی داؤپر لگ گئی

منگل 1 دسمبر 2015 22:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) محکمہ صحت پنجاب کی سنگین غفلت غریب مریضوں کوبھگتنا پڑرہی ہے۔سرگنگا رام ہسپتال میں اس وقت10وینٹی لیٹر خراب پڑے ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کی زندگی داؤپر لگی ہوئی ہے۔زرائع کے مطابق سرگنگارام ہسپتال میں اس وقت17وینٹی لیٹرزہیں ان میں 7صرف چالو حالت میں ہیں۔

(جاری ہے)

گنگارام ہسپتال انتظامیہ ایک برس بعد بھی نئے وینٹی لیٹرزحاصل نہ کرسکی۔سرجیکل آئی سی یو کے8میں سے4خراب پڑے ہیں۔فی میل میڈیکل وارڈ،بیڈزآئی سی یو میں ایک ایک ویٹنی لیٹرمریضوں کیلئے فبال ہے۔اس کے علاوہ نیوروسرجری کے دونوں اور نرسری وارڈ کے تینوں وینٹی لیٹرزکئی ماہ سے خراب پڑے ہیں۔مشین خراب ہونے کی وجہ سے مریضوں کی زندگی داؤپر لگی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :