عدلیہ کی ذمہ داری ہے ہ ملکی اداروں پر نظر رکھے، جسٹس میاں ثاقب نثار

منگل 1 دسمبر 2015 22:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ بار کے کراچی شہداء ہال میں آئینی اورانتظامی قوانین پر لیکچر کا اہتمام کیا گیا جس میں سپریم کورٹ کے جسٹس میاں ثاقب نثار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، لیکچر میں صدر ہائیکورٹ بار پیر مسعود چشتی، سیکرٹری بیرسٹر احمد قیوم، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار احسن بھون سمیت نوجوان اور سینئر وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جسٹس میاں ثاقب نثار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ریاست کو چلانے کیلئے آئین اور مختلف قوانین بنائے جاتے ہیں، ریاست کے مختلف ادارے ہوتے ہیں جن میں پارلیمنٹ، انتظامیہ اہم ہیں لیکن جدید اقوام میں عدلیہ کسی بھی ریاست کا اہم ادارہ سمجھا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ آئین میں پاکستان کو چلانے کیلئے اصول وضع کر دیئے گئے ہیں، عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ریاست کے دیگر ستونوں اور اداروں پر نظر رکھے، فاضل جج نے لیکچر کے دوران وکلاء کے مختلف سوالات کے جوابات دیئے ، تقریب کے اختتام پر لاہور ہائیکورٹ بار کی طرف سے جسٹس میاں ثاقب نثار کو گلدستہ بھی پیش کیا گیا