چیف الیکشن کمشنر کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار
صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام اداروں نے بھرپور کردار ادا کیا، سیاسی جماعتوں، امیدواروں، خصوصاً میڈیا نے انتخابات کے دوران مثبت کردار ادا کیا، اسلام آباد کے ووٹرز خصوصاًخواتین اپنے جمہوری حق کیلئے گھروں سے نکلیں،سردار رضا محمد خان
منگل 1 دسمبر 2015 22:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام اداروں نے بھرپور کردار ادا کیا، سیاسی جماعتوں، امیدواروں، خصوصاً میڈیا نے انتخابات کے دوران مثبت کردار ادا کیا، اسلام آباد کے ووٹرز خصوصاًخواتین اپنے جمہوری حق کیلئے گھروں سے نکلیں۔
منگل کو اپنے ایک بیان میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اسلام آباد میں انتخابات کے کامیاب انعقاد پر پوری حکومتی مشینری اور سٹیک ہولڈرز خراج تحسین کے مستحق ہیں،وزارت داخلہ، پولیس، محکمہ تعلیم، محکمہ صحت، سی ڈی اے اور آئیسکو سمیت تمام وفاقی اداروں نے بھرپور تعاون کیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ، چیف کمشنر ، ضلعی انتظامیہ اور آئی جی نے امن و امان کو برقرار رکھا، سیاسی جماعتوں اور امیدواروں نے انتہائی مثبت کردار ادا کیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات کے دوران میڈیا کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے دوران میڈیا نے بہت ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور تمام ٹی وی چیلنجز نے ضاطہ اخلاق کی پابندی کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام خصوصاً خواتین کو اپنے جمہوری حق کیلئے گھروں سے نکلنا ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
9 مئی کو پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا، پارٹی نے کسی کو پرتشدد ہونے کا نہیں کہا
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.