عمران خان کا پشاور کو خوبصورت اور ماڈل شہر بنانے کا اعلان
پی ٹی آئی چیئرمین کی پشاور میں صفائی مہم کے آغاز کے بعد میڈیا سے گفتگو
منگل 1 دسمبر 2015 22:19
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشاور کو خوبصورت اور ماڈل شہر بنانے کا اعلان کیا ہے اور اس میں صفائی، ستھرائی کا نظام بہتربنانے اور عوام کو ساتھ ملا کر شہر کے تاریخی حسن اور حیثیت کو بحال کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔منگل کو پشاور میں صفائی مہم کے آغاز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پشاور کو آئندہ آنے والے وقت میں ماڈل سٹی بنانے کا خواب پورا کرنے میں کسی قسم کی کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پشاور ایک تاریخی شہر ہے جسے ماضی قریب میں جنوبی ایشیا اور وسط ایشیاء میں ایک اہم حیثیت حاصل اور اس پورے خطے میں ہونے والی تجارت میں یہ شہر ایک کلیدی کردار ادا کیا کرتا تھا۔(جاری ہے)
مزید یہ کہ پشاور شہر کو اس کی خوبصورتی کی وجہ سے باغات اور پھولوں کا شہر قرار دیا جاتا تھا، تاہم بدقسمتی سے اس شہر کے حسن کو لاپرواہی اور غفلت کے باعث تباہ کیا گیا۔
تحریک انصاف نہ صرف پشاور کے ظاہری حسن کو بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی بلکہ افغانستان اور دیگر ملحقہ ممالک کے ساتھ ہونے والی تجارت کا اسے مرکزی مقام بنائینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے قومی تعمیر کے ہر ایجنڈے کو بدرجہ اتم اہمیت دی ہے، اب بھی تحریک انصاف کے نوجوان اور کارکنان اپنے تمام تر وسائل استعمال کرینگے اور صوبائی حکومت کی معاونت کے ساتھ پشاور شہر کو ایک خوبصورت اور ماڈل شہر بنائینگے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کی تعمیر ترقی کی تحریک کسی صورت ماند نہیں پڑنے دینگے اور میں اس شہر کی تعمیرمیں خصوصی دلچسپی لوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایف سی سے ان کے زیر استعمال علاقے میں فوڈ اسٹریٹ کے قیام کی درخواست کرینگے، جبکہ صوبائی حکومت کے لئے قلعہ بالاحصار کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے چیف آف آرمی اسٹاف سے بھی رابطہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کو ہمارے ایمان میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے، چنانچے صوبے کی سیاسی قیادت انتظامیہ اور شہریوں کی مدد سے صوبے بھر میں صفائی کی ایک خصوصی مہم آئندہ دنوں میں یقینی بنائیگی، تاکہ ہمارے شہروں اور بستیوں سے گندگی کا خاتمہ کیا جاسکے اور گندگی سے پھیلنے والی ان گنت بیماریوں کا تدارک ممکن ہو سکے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعلی کے ہمراہ سڑک پر جھاڑو دی اور ملک بھر میں صحت اور صفائی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.