Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا نجی ٹی وی کے دفتر کے باہر کریکر دھماکے کا نوٹس،رپورٹ طلب

منگل 1 دسمبر 2015 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نجی ٹی وی کے دفتر کے باہر کریکر بلاسٹ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتارکرنے کا حکم دیا اورہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور کسی کو آزادی صحافت کی راہ میں اس طرح کے بزدلانہ ہتھکنڈوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات