اسلام آباد، پولیس کی سما ج دشمن عنا صر کے خلاف کا رروائیاں ، 10ملزمان گرفتار

منگل 1 دسمبر 2015 22:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) وفاقی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیاں کرتے ہوئے 10ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ملزمان کے قبضہ سے دو عدد لیپ ٹا پ ، دو عددکلا شنکوفیں، تین عدد پسٹل معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق منگل کو تھا نہ بنی گا لہ پولیس نے دوران گشت ملزم محمد گلفراز کو گرفتار کر کے اس سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

سی آئی اے پولیس نے ملزم ادیب کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے دو عدد مسروقہ لیپ ٹا پ ما لیتی 55ہزارروپے کے بر آمد کرلیے۔تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے تین ملزمان محمد زبیر ، اﷲ دتہ اور محمد اعجاز کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دو عدد کلا شنکو فیں ، 03عدد پسٹل ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ کو رال پولیس نے ملزم فرحا ن کو گرفتار کرکے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شرو ع کر دی گئی ہے۔جبکہ پیشہ وربھکاریوں کی گرفتار ی کے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران چا رپیشہ ور بھکا ریو ں کے خلاف کا رروائی عمل میں لا ئی گئی ۔ ایس ایس پی آ پریشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیمو ں میں شامل افسران وجوانو ں کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ او زکو ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انکی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :