اسلام آباد ، کالے شیشے اور نیلی بتی لگانے والی گاڑیوں کے خلاف مہم کا آغاز
منگل 1 دسمبر 2015 22:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) اسلام آباد پولیس نے کالے شیشے والی اور نیلی بتی لگانے والی گاڑیوں کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی خصوصی ہدایات پر پولیس کے اعلٰی سطحی اجلاس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسلام آبا دمیں ایسی تمام گاڑیوں کے خلاف موٹر وہیکل آرڈینینس کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جن گاڑیوں کے شیشے کالے ہوں گے یا ان پر کوئی بھی ایسی چیز لگائی گئی ہو گی جس سے گاڑی کے اندر بیـٹھے ہوئے لوگوں اور سامان کی شناخت مشکل ہو گی ۔
علاوہ ازیں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد طاہر عالم خان کی ہدایت پر ایسی تمام گاڑیوں کے خلاف بھی ایک خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے جن پرغیر متعلقہ لوگوں نے نیلی بتی لگا رکھی ہے ۔(جاری ہے)
حالانکہ وہ قانونا ایسی بتی لگانے کے مجاز نہیں ہیں ۔واضح رہے کہ قانون کے مطابق ماسوائے پولیس کی پٹرولنگ کی گاڑیوں کے کسی گاڑی پر نیلی بتی نہیں لگائی جا سکتی ۔
اس مہم کے بارے میں اسلام آبا دٹریفک پولیس کے علاوہ تمام زونل ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز ،فالکنز ،ایگلز ،براوو،داخلی و خارجی راستوں پر تعینات اور جائنٹ پٹرولنگ پر مامور عملہ کو خصوصی طور پر ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ساتھ ہی ساتھ گاڑیوں کے شیشوں کو کالا کرنے والا میٹریل اور نیلی بتی غیر مجاز لوگوں کو فروخت کرنے والوں کے خلا ف کارروائی کا آغا زبھی کر دیا گیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
-
جب تک ظلم سہتے رہیں گے ظلم جاری رہے گا،علیمہ خان
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.