عوامی تحریک کے نو منتخب نمائندے طاہرالقادری کے کارکن عوام کے حقوق کے تحفظ کے ضامن ہوں گے،ابراررضا

منگل 1 دسمبر 2015 22:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) عوامی تحریک کے ابراررضاایڈووکیٹ نے عوامی تحریک کے کامیاب ہونے والے نمائندوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کہ عوامی تحریک کے نو منتخب نمائندے ڈاکٹر طاہرالقادری کے کارکن عوام کے حقوق کے تحفظ کے ضامن ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ یونین کونسل 24راول ٹاؤن سے عوامی تحریک کے رضوان عباسی176ووٹ لے کر جنرل کونسلرمنتخب ہوگئے، یونین کونسل بری امام سے مسعوداحمد 360ووٹ حاصل کر کے جنرل کونسلر،اور یو سی بری امام سے ہی عوامی تحریک کی مسزامین 1207ووٹ لے کر لیڈی کونسلربن گئیں۔

(جاری ہے)

یونین کونسل06پھلگراں سے عوامی تحریک کے حمایت یافتہ راجہ فرحان 270ووٹ لے کر جنرل کونسلر کی سیٹ پر منتخب ہوئے۔اس کے علاوی یونین کونسل16کورال سے عوامی تحریک کے عظیم بٹ یوتھ کونسلر منتخب ہوگئے۔عوامی تحریک کے ابراررضاایڈووکیٹ،اشتیاق میر ایڈووکیٹ،فاروق بٹ،اجمل چوہدری،عبدالواحد بٹ،صدیق بٹ،عرفان طاہر،نے نو منتخب نمائندوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک کے نو منتخب نمائندے ڈاکٹر طاہرالقادری کے کارکن عوام کے حقوق کے تحفظ کے ضامن ہوں گے،عوام کے حقوق غضب کرنے والوں کے سامنے دیوار بن کر کھڑے ہوں گے،اور خدمت کر کے دکھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :