بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں ملٹری پولیس کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

منگل 1 دسمبر 2015 22:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں ملٹری پولیس کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، اس حملے میں ملٹری پولیس کے دو جوان شہید ہوگئے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردی ایک راکاس ہے اور اس کو عظیم قومی اتحاد اور جمہوریت کی مضبوطی سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عوام اور قانون نافذ کرنے والے جوان دہشتگردی کے خلاف موثر جنگ لڑ رہے ہیں اور وہ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، بلاول بھٹو زرداری نے ملٹری پولیس کے شہید اہلکاروں کے ورثاء سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایاکہ قوم ان کو کبھی تنہانہیں چھوڑے گی۔