کراچی‘ دہشتگردحملوں میں شہید سکیورٹی اہلکا روں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

منگل 1 دسمبر 2015 22:36

کر اچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء ) دہشت گردوں کی بھینٹ چڑھنے والے سکیورٹی اہلکا روں لانس نائیک راشد اور حوالدار ارشد کی نماز جنازہ پی این ایس شفا میں ادا کر دی گئی، نما ز جنا زہ میں نیول چیف ایڈمر ل ذکا ء اﷲ اور کو ر کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختا ر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر دہشت گردوں نے ملٹر ی پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2سکیورٹی اہلکار لانس نائیک راشد اور حوالدار ارشد شہید ہوگئے تھے ۔

شہید ہو نے والے سیکورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ منگل کی شام پی این ایس شفا میں ادا کر دی گئی ، نما ز جنازہ میں اعلیٰ فوجی و حکومتی افسرو ں سمیت نیول چیف ایڈمر ل ذکا اﷲ اور کو ر کما نڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :