Live Updates

پہلی پرپوزل پر عمران خان کو انکار کر دیا تھا ،بھائی نے شادی کی مخالفت ،انکی کہی ہوئی ایک ایک بات سچ ثابت ہوئی ‘ ریحام خان

علیحدگی کی وجہ سیاست میں میری رفتار نہیں بلکہ کچھ اور تھی،شادی کے بعد اپنے اور پنے بچوں کے لئے کوئی خرچہ نہیں لیا‘ انٹر ویو

منگل 1 دسمبر 2015 22:46

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ پہلی پرپوزل پر عمران خان کو انکار کر دیا تھا ، میرے بھائی نے شادی کی سخت مخالفت کی اور بڑے ہونے کے ناطے میری اصلاح کی بھی کوشش کی لیکن انکی کہی ہوئی ایک ایک بات سچ ثابت ہوئی ، شادی کے بعد عمران خان سے یہ ضرور پوچھا تھاکہ کنٹینر ویڈیو کی کیا کہانی ہے کیونکہ میری ویڈیو تو ہو نہیں سکتی تو وہ ویڈیو کس کی ہے اور میڈیا کو اس ویڈیو کو ضرور برآمد کرنا چاہیے ،پہلے انٹر ویو کے بعد عمران خان نے تحریک انصاف میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت بھی تھی لیکن میرا خاندانپرو پی ٹی آئی اور پرو عمران خان نہیں تھا ،عمران خان سے پہلے انٹر ویو کے بعد پارٹی کے ایک سینئر رہنما کی طر ف سے نازیبا موبائل پیغامات بھیجے جانے پر عمران خان کو شکایت کی جس پر انہوں نے مجھ سے معذرت کی تھی،علیحدگی کی وجہ سیاست میں میری رفتار نہیں بلکہ کچھ اور تھی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں ریحام خان نے کہا کہ سیاسی شخصیت سے شادی کے بعد سپانسر کتراتے ہیں اس لئے جب میرے پاس سفارش آئی تو مجھے نوکری نہیں ملی بلکہ مجھے کام چھوڑنا پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ جب عمران خان نے مجھے پرپوز کیا او رمیں نے اس کی وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا کہ آپ خود دار ہیں اور اسکی کوئی قیمت نہیں ہوتی ،میں نے آپ جیسی خاتون نہیں دیکھی ۔

میرا شادی سے پہلے کبھی بھی عمران خان یا دوسرے کسی سیاستدان سے کوئی رابطہ نہیں تھا جو باقی اینکرز کا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد عمران خان نے مجھ پر طنز کیا کہ تم تو گارڈز ساتھ لے کر چلتی ہو جس پر میں نے کہا کہ پاکستان کے سیاستدانوں سے ڈر لگتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر خان صاحب دل دے بیٹھے تو مجھے اس کا علم نہیں لیکن مجھے یہ ضرور پتہ تھاکہ ان کی بھی پہلی شادی کے بعد علیحدگی ہو چکی ہے اور میرا ساتھ بھی یہی معاملہ تھا اور وہ میچور ہوں گے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان آنے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں سے اچھا تعلق تھا اوران کی طرف سے مجھے کئی بار کہا گیا کہ میں عمران خان کا انٹر ویو کیوں نہیں کرتی ۔ مجھے اٹھارہ ماہ بعد انٹر ویو کے لئے تاریخ ملی ۔ انہوں نے کہا کہ پہلا انٹر ویو جتنا خوشگوار تھا دوسرا انٹر ویو اتنا ہی درد ناک ثابت ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پرپوزل پر انکار کردیا تھا ۔

مجھے فیملی سیاست کا تجربہ نہیں ،عمران خان جیسی سلیبرٹی سے شادی کرنا مشکل کام تھا ۔ میری والدہ اور بہن اس کے لئے راضی تھیں لیکن میرے بڑے بھائی نے اسکی مخالفت کی اور میری اصلاح کی کوشش بھی کی لیکن میں آج کہنا چاہتی ہوں کہ ان کی کہی ہوئی ایک ایک بات سچ ثابت ہوئی۔ ریحام خان نے مزید کہا کہ مجھے شادی سے پہلے کچھ ایسے اشارے ملے کہ مجھے شادی کے بعد بدنام کیا جا سکتا ہے جس کی وجہ سے میں محتاط بھی ہو گئی تھی لیکن عمران خان نے کہا کہ یہ بزدلی کی بات ہے ۔

مجھے عمران خان نے کہا تھاکہ ’’مسزعمران خان نیازی سے زیادہ محفوظ پوزیشن کس کی ہو گی ؟‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لوگ اگر اعتماد نہیں کر سکتے تو شادی کیوں کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ میں نے گھر کا کونسا نقشہ بدل دیا ہاں البتہ یہ ضرور کہا تھاکہ کیا میں چپاتیاں ہی بناتی رہوں گی ۔ شادی کے بعد پہلے چار ماہ میں نے کوئی سیاسی کام نہیں کام کیونکہ مجھے کہا گیا تھاکہ آپ نظر نہ آئیں ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے عمران خان یا کسی اور کے کنٹینر کی کہانی کا کوئی علم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا نے نکاح کے وقت حق مہر کا پوچھا تو میں نے انکار کر دیا جس پر انہوں نے کہا کہ یہ سنت رسول ؐ ہے جس پر میں نے کہا کہ اپنی مرضی سے لکھ دیں۔ شادی کے بعد میں نے اپنے لئے اور اپنے بچوں کے لئے عمران خان سے کوئی خرچہ نہیں لیا میں الحمد اﷲ خود اتنا کما سکتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہا گیا کہ میں این اے 19سے الیکشن لڑ رہی ہوں حالانکہ میں دہری شہریت کی حامل تھی ۔ مجھے پتہ ہی نہیں تھاکہ ہری پور این اے 19میری نانی کا حلقہ ہے ۔وہاں تقریر کے بعد عمران خان نے ٹیلیفون کر کے کہا کہ تم نے تو دھواں دار تقریر کی ۔عمران خان کی طرف سے ٹوئٹ آیا کہ میں پارٹی کی کسی سر گرمی میں حصہ نہیں لوں گی اور میں نے ایسا ہی کیا ۔

اگر یہ کہا جاتا ہے کہ میری سیاست میں رفتار تیز تھی اور یہ علیحدگی کی وجہ بنی حالانکہ ایسا نہیں تھا بلکہ وجہ کچھ اور تھی اگر وہ چاہتے تو رفتار آہستہ بھی ہوسکتی تھی ۔ میں یہ نہیں کہہ رہی کہ ہمارا جھگڑا نہیں ہوا لیکن لوگ جیسی باتیں کرتے ہیں کہ میں پارٹی کو اوور ٹیک کرنا چاہتی تھی ایسی کوئی بات نہیں تھی ۔ جہاں تک فلم بنانے کا سوال ہے تو یہ مارچ 2014ء کا پراجیکٹ تھا لیکن شادی کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :