دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاست کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا : شعیب سڈل

منگل 1 دسمبر 2015 22:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء)سابق آئی جی سندھ ڈاکٹر شعیب سڈل نے کہا ہے کہ جوانوں کی شہادت کے واقعات باربارہورہے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاست کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ،ہر قسم کی دہشت گردی کو ایک ہی نظر سے دیکھنا ہوگا۔

(جاری ہے)

کراچی میں فوجی جوانوں کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق آئی جی سندھ ڈاکٹرشعیب سڈل نے کہا کہ جوانوں کی شہادت کے واقعات بار بار ہو رہے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاست کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا پکڑ دھکڑ ایک چھوٹا قدم ہے ہر قسم کی دہشت گردی کو ایک ہی نظر سے دیکھنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کا بغیر کسی خوف کے مقابلہ کرنا چاہیے۔