سردی بڑھنے کے ساتھ ہی سردعلاقو ں میں گیس بحران بھی شدت اختیار کرگیا ہے،ڈاکٹر محمد ابراہیم

گیس پریشرکم ہونے اور غیر اعلانیہ طویل بندش سے گھروں میں چولہے ٹھنڈے ہوناشروع گئے ہیں ،نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان

منگل 1 دسمبر 2015 22:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء ) جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر ڈاکٹر محمدا براہیم نے کہاہے کہ سردی بڑھنے کے ساتھ ہی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سردعلاقو ں میں گیس بحران بھی شدت اختیار کرگیا ہے۔گیس کاپریشرکم ہونے اور غیر اعلانیہ طویل بندش کی وجہ سے گھروں میں چولہے ٹھنڈے ہوناشروع گئے ہیں اورامتحانات دینے والے طلبہ اور عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

گیس پریشرمیں کمی ،وگیس لوڈشیڈنگ نے عوام کو زہنی مریض بنا دیے ہیں بدقسمتی سے صوبائی دارالحکومت نے وی وی آئی پی علاقوں میں نہ گیس پریشرمیں کمی ہے ، نہ گیس وبجلی کی لوڈشیڈنگ اور نہ ہی پانی کی قلت ہے جو عوام کیساتھ زیادتی اور ظلم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سردی کی آمد کے ساتھ ہی جہاں ایک طرف گیس بحران نے سراٹھانا شروع کردیا ہے تووہیں دوسری جانب بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور پینے کے پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے انہوں مزیدکہاکہ حکومت کوچاہئے کہ وہ سردی کے آنے سے پہلے ہی گیس کے مسئلے پرخصوصی دے دیتے مگر حکومت نے ایسانہیں کیا ۔

(جاری ہے)

عوامی مسائل پربھرپور توجہ دینا اور ان کوجلدازجلدحل کرناحکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔ سیاسی جماعتیں عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے متحد ہوکر کام کریں اسی میں ملک وقوم کی فلاح وبہبود اورترقی کاراز پنہاں ہے ۔