میر اسرار اﷲ زہری نے بلوچستان کی آواز بلند کرکے عوام کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے،میر نذیر احمد نیچاری

منگل 1 دسمبر 2015 22:53

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) قائد عوام مرکزی صدر میر اسرار اﷲ خان زہری نے وفاق میں بلوچستان کی آواز بلند کرکے عوام کے نمائندگی کا حق ادا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار بی این پی عوامی کے میر نذیر احمد نیچاری نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی کے مرکزی قائدین نے ہر دور میں عوام کی خدمت کی ہے گودر پراجیکٹ کے حوالہ سے بی این پی عوامی کا موقف واضح ہے بلوچوں کو ترقی کی آڑ میں اقلیت مین تبدیل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

حکومت بے دردی سے بلوچستان کے وسائل لوٹ رہی ہے اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی وجہ سے میر ظفر اﷲ زہری کے فنڈز رکھوا کر عوامی خدمت سے دور رکھا جارہا ہے لیکن عوام کی ہم خدمت پر یقین رکھتے ہیں انشاء اﷲ اہم شخصیات بی این پی عوامی میں شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :