ظالم باپ نے 7 سالہ بیٹے کو مار کر لاش سوروں کو کھلا دی
فہد شبیر منگل 1 دسمبر 2015 22:53
کنساس سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1دسمبر۔2015ء)ایک شخص کو اپنے 7 سالہ بیٹے کو مار کر لاش سوروں کو کھلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔44سالہ مائیکل جونز کا تعلق کنساس سٹی سے ہے۔ اسے ابتدائی طور پر اپنی 29 سالہ بیوی ہیتھر جونز پر فائر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم جب پولیس نے اس کے گھر کی تلاشی لی تو کسی نے کہا کہ پولیس کو ان کےگھر کے پچھواڑے میں واقع باغ کی تلاشی بھی لینا چاہیے۔
اگلے دن پولیس نے باغ میں سے مائیکل کے 7 سالہ بیٹھے کی لاش کی باقیات دریافت کر لیں۔ مقامی افراد، جو اس جوڑے کو جانتے ہیں، کا کہنا ہے کہ ان کے 8 بچے ہیں جن عمر 1سال سے لے کر 11 سال تک ہے لیکن ان کا ایک بیٹا کئی مہینوں سے گم ہے۔مقامی افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہیتھر نے اسی سال ستمبر میں اپنے بارے میں جانوروں کو پالنا شروع کیا ہے۔(جاری ہے)
تفتیشی افسروں کا کہنا ہے کہ ملنے والی لاش سوروں نے کھائی ہوئی ہے۔
اس کی مائیکل کے بیٹے کے طور پر شناخت ہونا باقی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو 1 مئی سے 28 ستمبر کے بیچ مارا گیا ہے پولیس نے مائیکل کے دوسرے 7بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔جونز کو بچوں پر تشدد، اپنے بیٹے کو مارنے کے بعد قتل کرنے ، آتشیں اسلحے کے استعمال سمیت کئی دیگر جرائم میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار بین الاقوامی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.