بلاول بھٹو زرداری کا کورکمانڈر کراچی کو فون، دہشتگردحملے میں ملٹری پولیس کے دو جوانوں کی شہادت پر تعزیت
منگل 1 دسمبر 2015 22:54
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کورکمانڈر کراچی کو فون کرکے شہر میں دہشتگردحملے میں ملٹری پولیس کے دو جوانوں کی شہادت پر تعزیت کی، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارٹی دہشتگردی کے خلاف محاذ پر لڑنے والے جوانوں کے ساتھ ہے اور دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن میں ان جوانوں کی قربانیوں کو قوم عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے،انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن لوٹ رہا تھا لیکن دہشتگردوں نے شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ امن نہ ہو، یہ دہشتگردانتہاپسندی اور دہشتگردی کی آڑ میں اپنی سیاسی ایجنڈہ تھوپنے کی کوشش کر رہے ہیں، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختیار کو بتایا کہ دہشتگردی اس ملک کا خطرناک دشمن ہے اور اس کا مکمل خاتمہ پوری قوم کا مشترکہ مشن ہے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو بھی دہشتگردوں کا دوست ہے وہ ہمارا دشمن ہے اور جو بھی پاکستان کا دشمن ہے وہ ہمارا دشمن ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
-
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
-
عمران خان نے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں ہم مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لینے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
فیس بک پر دوستی ، امریکن دوشیزہ نے سرگودھا پہنچ کر اسلام قبول کر لیا،شادی کی تیاریا شروع
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
جنوبی پنجاب میں اسکول کے 5 لاکھ بچوں کو ناشتہ فراہم کیا جائے گا‘ عظمیٰ بخاری
-
نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.