سندھ حکومت کا رینجرزکے خصوصی اختیارات میں چار ماہ کی توسیع کا فیصلہ

منگل 1 دسمبر 2015 22:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) حکومت سندھ نے رینجرزکوحاصل اختیارات میں 4ماہ کی توسیع کرنے کافیصلہ کرلیا ہے، سندھ رینجرزکوحاصل اختیارات کی مدت پانچ دسمبرکوختم ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت سندھ نے رینجرز کے اختیارات میں چار ماہ کی توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے ،سندھ رینجرز کو حاصل اختیارات کی مدت پانچ دسمبر کو پوری ہورہی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے سمری وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کوارسال کردی ،واضح رہے کہ رینجرزمشکوک افراد کو 90 روز کیلئے اپنی تحویل میں رکھ سکتی ہے ،رینجرزکوبھتہ خوری،اغوابرائے تاوان،ٹارگٹ کلنگ کیخلاف اختیارات حاصل ہیں۔

متعلقہ عنوان :