کوئٹہ، میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے مختلف علاقوں میں قائم غیر قانونی عمارتوں کے مالکان کو نوٹس جاری کر دیئے

منگل 1 دسمبر 2015 23:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے چیف آرکیٹیکٹ حاجی عزیز احمد کاکڑ کی نگرانی میں گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بنائی جانیوالی غیر قانونی عمارتوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن سے باقاعدہ طور پر قانونی تقاضوں کو پورا کئے جانیوالے نقشوں کے بغیر جو بھی شخص نجی یا کمرشل عمارتیں تعمیر کرے گا اس کیخلاف میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور عمارتوں کو مسمار کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

منگل کو چیف آرکیٹیکٹ حاجی عزیز احمدنے میڈیا کو بتایا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے بغیر دوسرے محکموں سے عمارتوں کے نقشوں کی منظوری نہیں دی جاسکتی کوئٹہ جو کہ زلزلہ کے ریڈ زون پر واقع ہے میں مقررہ حد سے اونچی عمارتیں خطرے کا باعث ہیں ہم کسی کو بھی انسانی جانوں کو خطرے سے دوچار کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے اور نہ ہی ایسے لوگوں کو کسی صورت معاف کیا جاسکتا ہے واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے چیف آرکیٹیکٹ اور دیگر کی جانب سے کوئٹہ کے مرکزی علاقے جناح روڈ پر غیر قانونی طور پر بلڈنگ کوڈ کیخلاف تعمیر کی جانیوالی عمارت کو مسمار کردیا گیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کو ماضی کا حسن لوٹانے کیلئے کوئی دبا? یا رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی بلکہ اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :