کوئٹہ ،جامعہ بلوچستان کے شعبہ فائن آرٹس کے زیر اہتمام7 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

منگل 1 دسمبر 2015 23:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) جامعہ بلوچستان کے شعبہ فائن آرٹس کے زیر اہتمام سات روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال تھے۔ تربیتی ورکشاپ میں شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر اکرم دوست، رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی، اساتذہ اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد طلباء و طالبات کو تحقیقی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا، قدیمی، تاریخی، ثقافتی ورثاء کی دریافت اور انہیں فن پاروں کے زریعے اجاگر کرنا تھا۔

وائس چانسلر نے کہا کہ صوبہ جو کہ تاریخی، قدیمی ورثاء کے وجہ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے اور اس پر تحقیقی، تخلییقی کام کرنے کے بہت زیادہ مواقع دستیاب ہیں۔ جسے بروء کار لاتے ہوئے ہم دنیا میں اپنی ثقافت، قدیم سیوالائزیشن اجاگر کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کیونکہ پنٹنگز کی اپنی زبان ہوتی ہے جو معاشرے میں اپنی تخلیق سے اپنے ورثاء اور خیالات کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے تربیتی ورکشاپ کو طلباء و طالبات کے لئے اہم کرار دیا اور کہا کہ طلبہ اس طرح کی سرگرمیوں سے استفادہ کریں۔ ورکشاپ میں ڈاکٹر اکرم دوست اور ریسورس پرسن مہمان پروفیسر میرین نے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ طلباء و طالبات نے اپنے تحیقیقی سرگرمیوں اور پینٹنگز کی نمائش کی۔

متعلقہ عنوان :