ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے و قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار

`

منگل 1 دسمبر 2015 23:02

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے نیم درجن کے دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے و قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے وشبود میں گزشتہ شب رات گئے دیر تک نامعلوم مسلح افراد نے ،ناصر حسین،بہرام خان ،سکندر علی،شیر جان بیکری والا،فرہاد اقبال ،محمد علی نامی دکان سے لاکھوں کی مالیت کے پر چون کے سامان ،چاول ،گھی ،آٹا ،سنگریٹ،موبائل کارڈ،اور دیگر خورد نوش کے سامان لوٹ کرفرار ہوئے متاثرین نے ڈی پی او محمد اقبال یوسفزئی سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے نقصان کے ازالہ کا مطالبہ کیا ،ڈی پی او نے علاقے میں امن وامان بحال کرنے کے حوالے سے گشت بڑھانے کا یقین دھانی کرائی۔