بھارتی انتہا پسندوں‌کی انتہا پسندی عروج پر، شیو سینا نے پاکستانی ہائی کمیشن کو بند کرنے کا مطالبہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 دسمبر 2015 10:37

بھارتی انتہا پسندوں‌کی انتہا پسندی عروج پر، شیو سینا نے پاکستانی ہائی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 دسمبر 2015 ء) : بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی ہے . شیو سینا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات رکھنا خطرناک ہو گا .

(جاری ہے)

انہوں نے بھارتی حکومت کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز اور ثقافتی تعلقات قائم رکھنا خطرناک ہو گا . شیو سینا نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے . واضح رہے کہ اس سے قبل شیو سینا نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیر مین شہریار خان کے دورہ بھارت کے دوران بھی اپنی انتہا پسندی کا مظاہرہ کیا تھا .

متعلقہ عنوان :