اسلام آباد : افغان صدر 9 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کریں‌گے۔ ترجمان دفتر خارجہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 دسمبر 2015 11:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 دسمبر 2015 ء) : افغان صدر اشرف غنی 9 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے . ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی 9 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے .

(جاری ہے)

افغان صدر دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی قیادت سے طالبان کےساتھ معطل مذاکرات بحال کرنے پر اہم بات چیت کریں گے.علاوہ ازیں افغان صدرسے بارڈر مینجمنٹ، دہشت گردی کے خاتمے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا. واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اس سے قبل افغان صدر سے پیرس میں بھی ملاقات کر چکے ہیں.